حضرت علامہ مولانا جمیل احمد صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
موت العالم موت العالم
۲۲ رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ بمطابق ۲۷ جون۲۰۱۶، موریشس کے نامور عالم دین حضرت مولانا جمیل احمد صاحب راہیٔ ملک عدم ہوگئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
موصوف حددرجہ متحرک وفعال تھے آپ کا تعلیمی شجرہ ہندوستان کی مشہور ومعروف درس گاہ جامعہ اشرفیہ مبارکپور اعظم گڑھ سے ملتا ہے جہاں آپ نے دورہ حدیث کی تکمیل کی۔موریشش میں مسلم پرسنل کے تحفظ میں مولانا نے اہم کردار ادا کیااس کے علاوہ وقف بورڈ کی تشکیل میں مولانا کی کافی جدوجہد رہی ۔ملی ومذہبی امور میں مولانا ہمیشہ کوشاں رہے کل مغرب سے کچھ وقت پہلے مولانا نے آخری سانس لے کر دارفانی کو الوداع کہہ دیا،مولانا کی نماز جنازہ میں موریشش کے کثیر علما وعوام شریک ہوئے تدفین رات گیارہ بجے ہوئی۔