حضرت علامہ مولانا محب احمد قادری بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
پورا نام عبدالرسول محب احمد، بد ایوں میں ولادت ہوئی، اور تعلیم پائی، حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبدالقادر بدایونی کے شاگرد خاص، اور حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ معین الحق فضل رسول قدس سرہٗ کےمرید تھے، حضرت استاذ العلماء مولانا شاہ نور احمد بد ایونی سےبھی اخذ علومکیا، کبار علمائےہند میں آپ کا شمار ہوتا تھا، تدریس میں خصوصی سلیقہ تھا، مارہرہ شریف کے مدرسہ خانقاہ میں بھی کچھ عرصہ درس دیا، یہاں حضرت مولانا شاہ مخدوم ابو الحسین احمد نوری قدس سرہٗ سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ سے خصوصی طور پر تحصیل علم کی، مولانا حکیم شاہ عبدالقیوم بد ایونی قدس سرہٗ نے۱۳۱۷ھ میں جب جامع شمسی میں مدرسہ شمس العلوم قائم کیا، تو آپ اس کے صدر مدرس قرار پائے، پٹنہ کےمشہور اجلاس ۱۳۱۸ھ میں رضا کا وانہ طور پر شرکت کی، تردیدی دین ن جدی وہابی میں اپنے استاذ حضرت تاج الفحول کے قدم بہ قدم تھے کئی کتابیں رد وہابیہ دیوبندیہ میں تالیف کیں، روآریہ میں ‘‘حدوث و قدم’’ اور ‘‘التناسخ’’ نامی رسالے لکھے، عمر طبعی پائی، ۲۱ربیع الآخر ۱۳۴۱ھ ۱۹۲۲ء میں فوت ہوئے، درگاہ قادری کے قبرستان میں دفن کیے گئے۔۔۔۔۔ مولانا شاہ عبد الماجد مولانا شاہ عبدالقدیر بد ایونی وغیرہ علمائے اکابر آپ کے تلمیذ وشا گرد تھے۔