استاذ الاساتذہ بابائے فارسی حضرت علامہ مولانا منشی سیف الدین گھوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
مَوْتُ الْعَالِمِ مَوْتُ الْعَالَمِ
مدینۃ العلما گھوسی سے علم و حکمت کا ایک اور سورج غروب ہوگیا۔ استاذ الاساتذہ بابائے فارسی حضرت علامہ مولانا منشی سیف الدین صاحب قبلہ سابق سینئر استاذ جامعہ شمس العلوم گھوسی مورخہ 06 جمادی الاولیٰ 1439ہجری بمطابق 24 جنوری 2018ء بوقتِ ظہر ہزاروں متعلقین، تلامذہ اور عقیدت مندوں کو چھوڑ کر دار فانی سے دار باقی کی جانب رحلت فرماگئے۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن
اللہ کریم حضرت کی بخشش و مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور حضرت قبلہ کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کی توفیقِ رفیق عطا فرمائے۔ (آمین بجاہ النبی الامین ﷺ)