2015-10-30
علمائے اسلام
متفرق
2498
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1283 | جمادى الأولى | 11 |
یوم وصال | 1334 | محرم الحرام | 27 |
حضرت علامہ مفتی عبدالمقتدر بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی قدس سرہٗ کے بڑےلڑکے، گیارہ جمادی الاولیٰ دوشنبہ کے دن، صبح صادق کے وقت ۱۲۸۳ میں ولادت با سعادت ہوئی، تاریخی نام غلام پیر رکھا گیا، حضرت سیف اللہ المسلول نے‘‘مطیع الرسول محمد عبدالمقتدر’’ نام تجویز فرمایا، مولانا حکیم سراج الحق ابن مولانا فیض احمد بد ایونی نے رسم تسمیہ ادا کرائی، حضرت تاج الفحول نے حکیم صاحب کو بسلسلۂ تعلیم کیا دن روپیہ نذر کیا، ۔۔۔۔تکمیل علوم حضرت مولانا شاہ نور احمد اور والد ماجد سے کی، درس پوری قوت سے دیتے تھے، والد ماجد کی حیات میں درس کی طرف کامل انہماک تھا، والد صاحب کی وفات کےبعد تمام علائق سے بے تعلق ہوکر یاد الٰہی میں مصروف ہوگئے، بیعت واجازت والد ماجد سے تھی، آپ کے سب سے پہلے مرید مولانا شاہ عبدالماجد بد ایونی تھے، دوبار حرمین معظمین اور ایک بار عتبات عالیہ بغدد مقدس، کاظمین ونجف اشرف اور کربلائے معلیٰ کی زیارت سے آنکھوں اور دل کو روشن فرمایا۔ ۱۳۱۹ھ میں حضرت تاج الفحول کے وصال کے بعد سجادہ مجیدی پر رونق افروز ہوئے، حضرت مولانا شاہ ابو الحسین احمد نوری قدس سرہٗ سجادہ نشین خانقاہ پیر برکات مارہرہ شریف نے خرقہ پہنایا اور پہلی نذر پیش کی، آپ کیموت ہر مومن کےلیے قابل رشک موت ہے، شنبہ کے دن ۲۷؍محرم ۱۳۳۴ھ میں نماز فجر میں بحالت سجدہ محبوب حقیقی کا قرب خاص ھاصل کیا، الٰہی راقم سطور کو بھی ایسی ہی موت عطا فرمایا حضرت مولانا سید شاہ محمد محدث کچھوچھوی نے بھی آپ سے خصوصی درس لیا۔