مولانا رحم الٰہی منگلوری رحمۃ اللہ علیہ
اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کا اسمِ گرامی مولانا رحم الٰہی منگلوری تھا۔
تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے مدرسہ عالیہ رامپور میں درس ِ نظامیہ کی تحصیل کی۔مولانا عبد العزیز امیٹھوی سے خصوصی تلمذ تھا۔
خلافت: آپ رحمۃ اللہ علیہ نے خلافت واجازت اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی۔
سیرت وخصائص: مولانا رحم الٰہی منگلوری علیہ الرحمۃ مایہ ناز عالم، بلند پایہ مفتی، پیکر علم وعمل،زاہد وعابد جواد اور ہردلعزیز شخص تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کو معقولات میں دسترس حاصل تھی۔ تدریس کا انداز خوب تھا۔مدرسہ منظر الاسلام بریلی، مدرسہ خانقاہ کبیریہ،مدرسہ الاسلامیہ اندر کوٹ میرٹھ وغیرہ میں بطورِ صدرِ مدرس رہے۔مفتیٔ اعظم ہند حضرت مولانا مصطفیٰ رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ نے آپ سے خصوصی درس لیا۔آخر عمر میں ضعفِ بینائی کے سبب وطن ہی میں سکونت اختیار فرمائی۔احباب وتلامذہ کی محبت نے جوش مارا تو بریلی تشریف لے آئے۔
تاریخِ وصال: مولانا رحم الٰہی منگلوری علیہ الرحمۃ کا وصال آخر صفر 1363 ھ کو ہوا۔
ماخذ ومراجع: تذکرۂ خلفاءاعلیٰ حضرت.