حضرت علامہ سلیم الدین عثمانی(قطب جے پور) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
خاندان عثمانی بد ایوں کے ممتاز فرد حضرت مولانا مفتی درویش محمد المتوفی ۱۱۸۳ھ کے پوتے۔(قاضی فرید الدین المقتول ۱۲۰۵ھ) کے پوتے،قاضی ھافظ حسیب الدین المتوفی ۱۲۹۴ھ کے بڑے صاحبزادے،سال ولادت ۱۲۵۶ھ، ریاست جے پور کے اعلم علماء تھے،علوم کی تحصیل و تکمیل اپنے ماموں حضرت مولانا رشید الدین فاروقی،اور مولوی مستجاب الدین صاحب سے کی۔حضرت شاہ حبیبی الرحمٰن جمالی قدس سرہ کے مرید وخلیفہ تھے،علم ہئیت میں خاص ملکہ تھا، بہترین واعظ اور خطیب تھے،تسلیم تخلص کرتے تھے،چھیالیس ۴۶ برس کی عمر میں پچیسویں ۲۵ جمادی الثانیہ ۱۲۵۶ھ بروز سہ شنبہ بوقت ظہر وفات پائی، ‘‘خاصۂ خدا’’ تاریخ ہے،مرقد نارنول میں ہے،تصنیف میں تشریح القرآن یادگار ہے،۔۔۔ اعلیٰ حضرت تاج الفحول بد ایونی قدس سرہٗ سے بوجہ قرابت خامدانی خصوصی تعلق خاطر تھا،تاج الفحول علیہ الرحمۃ اجمیر شریف جاتے ہوئے آپ یہاں مقیم ہوتے تھے۔آپ علاقہ جے پور کے قطب کہے جاتے تھے۔
(اکمل التاریخ،تذکرہ شعرائے جے پور)