حضرت علامہ شاہ مفتی محمد خالد رضا علی خان علیہ الرحمہ
نام ونسب:۔ حضرت مفتی خالد رضا علی خاں بن مولانا ساجد علی خاں بریلوی بن واجد علی خاں بن بخش اللہ( رحمۃ اللہ علیہم ) ۔
تاریخ ولادت:۔آپ کی ولادت 18 شعبان المعظم 1355ھ/ 1936ء کوبریلی شریف میں ہوئی ۔
محسن اہلسنت حضرت علامہ شاہ مفتی محمد خالد رضاعلی خان سرکار مفتیِ اعظم ہند مصطفٰی رضا خان نوری بریلوی کے خلیفہ اور نواسے تھے۔
حضور مفتی اعظم ہند قدس سرۂ نے چار سال کی عمر میں بسم اللہ خوانی سے کرائی، حضور مفتی اعظم ہند نے بوقت خلافت اپنے دست مبارک سےآپ کو حضور اعلیٰ حضرت کا عمامہ وجبہ شریف پہنایا اور دیگر تبرکات سے سرفراز فرمایا، حضور مفتی اعظم ہند نے خلافت سے نوازتے وقت جملہ سلاسلِ حقہ یعنی سلسلۂ قادریہ، چشتیہ ، نقشبندیہ، سہروردیہ کی اجازت مرحمت فرمائی، حضور مفتی اعظم ہند کے ساتھ دومرتبہ زیارت حرمین شریفین کاشرف حاصل ہوا، دوران سفر حضور مفتی اعظم ہند نے آپ کو نماز پڑھانے کا حکم فرمایا۔ آپ نے حضور مفتی اعظم ہند کی سرپرستی میں دارالعلوم مظہر اسلام میں سولہ (16) سال تک تشنگان علوم نبویہ کو علوم وفنون سے سیراب فرمایا، آپ یادگار ِحضور مفتی اعظم ہند دارالعلوم مظہر اسلام کے عہدۂ نظامت پرتیس(30) سال تک فائز رہ کر نمایاں خدمات انجام دیتے رہے، نیزآپ اپنی آخر عمرتک آسیب زدہ پریشان حال لوگوں کی دستگیری فرماتے رہے اور نقوش وتعویذات کے ذریعے پریشانیوں کاحل فرماتے رہے۔ آپ کو حضور صدر الشریعہ اور حضور مفتی اعظم ہند قدس سرھما کا تلمیذ رشید ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔
آپ زہد وتقویٰ حلم وبردباری صبر و رضا سادگی وسنجیدگی میں حضور مفتی اعظم ہند کے پیکر تھے۔
تاریخ وصال :۔ اور آپ کا وصال مبارک ۱۹ ذالحجۃ کو ہوا۔