مفتی مالکیہ شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: آپ علیہ الرحمہ کا اسمِ گرامی شیخ عابد بن حسین بن ابراہیم بن حسین بن محمد بن عامر تھا۔ اور آپ محمد عابد کے نام سے مشہور ہوئے۔(رحمۃ اللہ علیہم)
تاریخ ومقامِ ولادت: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ 17 رجب المرجب 1275 ھ کو اتوار کے دن مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔
تحصیلِ علم: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ کے والدماجد مفتی مالکیہ شیخ حسین رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کی ظاہری وروحانی تربیت کرنے میں تمام تر جہد سے کام لیاتاآنکہ آپ نے اس فرزند کی کامل تربیت فرماکر انتقال کیا۔ اس کے مزید علوم کے حصول کے لئے مدرسہ صولتیہ میں ڈاخل ہوکر جلیل القدر علماء سے مختلف فنون پر دسترس حاصل کی۔
سیرت وخصائص: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہ متقی ، پرہزگار، جواد وسخی اور وسیع القلب جیسے صفات کے حامل شخص تھے۔آپ علیہ الرحمہ حرم شریف میں مدرس رہے اور استاذ العلماء ہوئے۔ اعلاء کلمۃالحق میں کسی لیت ولعل سے کام نہیں لیا اور وقت کے حکمرانوں کے جاہ و جلال سے خوف زدہ نہ ہوئے۔ سالہا سال جلا وطنی میں بسر کی جہاں اور جس حال میں رہے علم کے چراغ جلاتے رہے۔آپ علیہ الرحمہ نے اشاعتِ اہلسنت اور دفاع اہلسنت کے سلسلے میں کئی کتابیں تصنیف کیں۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے عمر میں محض تین سال چھوٹے تھے لیکن اس تمام تر علم وفضل کے باوجود اعلیٰ حضرت کی عظمت کا اقرار کرتے تھے۔
تاریخِ وصال: شیخ محمد عابد بن حسین مالکی رحمۃ اللہ علیہٍ کاوصال22 شوال 1340 ھ/بمطابق جون 1922 ء کو ہوا۔
ماخذ ومراجع: امام احمد رضا محدث بریلوی اور علماء مکہ مکرمہٍ