محدث اجل ، فقیہ کامل حضرت علامہ شیخ علی بن معبد بن شداد الرقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
علی بن معبد بن شداد الرقی : امام محمدکے اصحاب میں سے محدث اجل ،فقیہ کامل ، شیخ ثقہ، مستقیم الحدیث ، حنفی المذہب امام احمد کے طبقہ میں سے تھے۔ آپ کی ابو الحسن اور ابو محمد دو کنیتیں تھیِ مرو سے اپنے باپ کے ساتھ مصر میں آئےاور وہیں سکونت اختیار کی حدیث کو امام محمد اور عبد اللہ بن عمرو الرقی و ابن مبارک وعبد اللہ بن عمر والرقی وابن مبارک و عتاب بن بشیر و مالک ولیث وابن عینیہ و عباد وابن وہب وعبد الوہا ب ثقفی وجریر واسمٰعیل بن عیاش وابی الاحوص کوفی وعیسٰی بن یونس وامام شافعی وموسٰی بن اعین و ہشیم اور وکیع وغیر ہم سے سُنا اور روایت کیا اور نیز امام محمد سے ان کی جامع کبیر اور جامع صغیر کو روایت کیا اور آپ سے اسحاق بن منصور و خشیش بن اصرم و عبد الرحمٰن بن عبداللہ بن عبد الحکیم وعبد العزیز بن یحییٰ مدینی ویحییٰ بن معین و یونس بن عبد الاعلیٰ ومحمد بن اسحٰق و محمد بن عبد الملک بن زلجویہ ویحییٰ بن سلیمان جعفی ویعقوب بن سفیان و وحیم وابو عبید القاسم بن سلام و بجر بن نصر وعلی بن سعبد بن نوح واسمٰعیل سمویہ مقدام بن داؤد ہارون بن کامل مصری نے روایت کی اور نیز صاحب ترمذی اور نسائی نے اپنی اپنی صحیح میں آپ سے تخریج کی ۔ وفات آپ کی ۲۰؍رمضان ۲۱۸ھ میں ہوئی ’’قطب زمین ‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)