حضرت علامہ شیخ محمد بن حماد صقلی فاسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
ولادت باسعادت:
آپ کی ولادت(۱۳۴۹ھ/۱۹۳۰ء)فاس میں ہوئی۔
حفظِ قرآن پاک:
۱۲ سال کی عمر میں قرآن مجید شیخ محمد تدلاوی سے حفظ کیا۔
مختصر حالات:
حفظِ قرآنِ پاک کے بعد جامع قرویین فاس میں داخلہ لیا مسلسل نو برس تک تعلیم حاصل کی اور 1954ء میں فراغت حاصل کی پھر دارالحدیث حسنیہ رباط میں داخلہ لیا اور 1966ء میں فراغت حاصل کی۔ آپ کے اساتذہ میں یہ علماء شامل ہیں شیخ محمد جواد صقلی، شیخ رحالی فاروقی مراکشی، شیخ عابد بن سودۃ، شیخ عباس بنانی شیخ ناصر لدین اللہ کتانی، شیخ خلیل ورزازی، شیخ عبد الرحمٰن بن شعیب دکالی، شیخ عبد العزیز خیاط، شیخ عبد الکریم داؤدی، شیخ عمر بن حمدابن محرسی، شیخ محمد بن عربی علوی ، شیخ محمد کنون، شیخ فاضل عاشور وغیرھم شامل ہیں۔
تدریس:
فراغت کے بعد جامع قرویین فاس میں تدریس شروع کی کچھ عرصہ بعد دارالحدیث حسنیہ رباط میں درس حدیث دینا شروع کیا اور آخر تک تدریس میں مصروف رہے۔ شاہ مراکش ملک حسن نانی کے زیر اہتمام دروس حسنیہ میں درس دیتے رہے مراکش کی مجلس علمی اور فتاوی بورڈ کے رکن رہے۔
تالیفات:
۱۔ السراج المنیر فی مولد البشیر النذیر ﷺ
۲۔ سعادۃ الانسان بمولد سید الاکوان ﷺ
۳۔ مجالات التبیین عند خاتم المرسلینﷺ
۴۔ مقدمہ تفسیر سورۂ آل عمران
۵۔ مقدمہ تفسیر سورۂ بقرہ وغیرھم
انتقال پر ملال:
بروز بدھ 31 ؍اگست 2016ء بمطابق 27 ذوالقعدۃ 1437ہجری کو حضرت علامہ شیخ محمد بن حماد صقلی فاسی(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) اس دارِ فانی سے رحلت فرماگئے۔