حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سید اسماعیل بن خلیل مکی تھا۔
تحصیلِ علم: حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے مکہ مکرمہ کے جلیل القدر علماء کے سامنے زانؤ تلمذ تہ کیا۔
سیرت وخصائص: حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مکہ مکرمہ کے مایہ ناز عالم ومفتی تھے۔صدق وخلوص کے پیکر اور علماء کا بیحد ادب کرنے والے تھے۔ اگر کسی ایسے عالم کو دیکھتے جو آپ سے زیادہ علم رکھتا ہوتا تو عمر کا لحاظ کئے بغیر اس عالم کی دست بوسی کے لئے آگے بڑھتے اور اسے سینے سے لگاتے۔آپ کی صلاحیتوں کی وجہ سے مکہ مکرمہ کے حکمرانوں نے آپ کو مکہ مکرمہ کے کتب خانہ کا محافظ بنایا ہواتھا۔آپ بہت خوش اخلاق، نرم مزاج، خوش طبیعت اور ہر ایک سے خندہ پیشانی سے ملاقات کرتے تھے۔فقہ اور دیگر علوم میں مہارتِ تامہ رکھتے اور نئے جتنے بھی مسائل آتے ان شرعی حل کے لئے ہر وقت کوشش کرتے۔آپ علیہ الرحمہ نے اہلسنت کے لئے بہت بڑے کام کئے اور اہلسنت پر اٹھنے والے ہر اعتراض کا منہ توڑ جواب دیتے۔
تاریخِ وصال: حضرت شیخ سید اسماعیل بن خلیل مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال 1328 ھ میں مکہ مکرمہ میں ہوا۔
ماخذ ومراجع: امام احمد رضا محدث بریلوی اور علماء مکہ مکرمہٍ