باغ ارم سے
رکتا نہیں ہرگز وہ اِدھر باغِ ارم سے وابستہ ہو جو آپﷺ کے دامانِ کرم سے للہ! کرم کیجیے، سرکارِ مدینہﷺ! دل ڈوب رہا ہے مِرا فرقت کے اَلم سے آلامِ زمانہ کا بھلا اس میں گذر کیا آباد ہے جو دل شہہِ خوباںﷺ کے اَلم سے لب پر ہو دُرود اور ہوں گنبد پہ نگاہیں ایسے میں بُلاوا مِرا آجائے عدم سے منظور نہیں ہے کہ وہ پامالِ جبیں ہو یوں سجدہ کرایا نہ درِ پاک پہ ہم سے دیدار کی اُمّید نہ ہوتی جو سرِ حشر بیدار نہ ہوتے کبھی ہم خوابِ عدم سے بیٹھے ہی...