حضرت بدرالدین یوسف بن عبداللہ اذرعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
یوسف بن عبداللہ بن محمد اذرعی: بدر الدین لقب تھا۔عالم دہر فاضل عصر،ماہر علوم متعددہ تھے۔۶۰۱ھ میں پیدا ہوئے۔فقہ اپنے باپ قاضی القضاۃ شمس الدین عبداللہ اور محمود حصیری سے حاصل کی۔چارشنبہ کے روز۱۳؍ماہ ربیع الاول۶۹۶ھ میں وفات پائی ۔’’مقتدائے عالم‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)