آپ صابرہ شاکرہ مقبولانِ درگاہِ خداسے تھیں ۔حضرت پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی تیسری صاحبزادی تھیں۔والد بزرگوارکی بیعت سے مشرّف تھیں۔
اوصاف
آپ طریقہ سلوک و تصوّف کی ماہر تھیں ۔دریائے وحدت کی شناور۔صاحب اخلاق حسنہ تھیں۔والد کی خدمت کوسعادت سمجھتی تھیں۔
نکاح
آپ کا نکاح اپنے برادرعم زاد میاں شکرعلی بن شیخ الٰہ داد بھڑی والہ رحمتہ اللہ علیہ سے ہواتھا۔ایک شجرہ میاں محمد علی بن میاں خدا بخش صاحب زمانی بھڑیوالہ رحمتہ اللہ علیہ کے گھرمیں موجود ہے۔اُس میں آپ کے شوہر کانام میاں عبدالکریم لکھاہے۔چونکہ متواتر اًن کانام شکرعلی مشہورچلا آتاہے۔اس لیے ممکن ہے کہ انہیں کالقب عبدالکریم ہو۔
اولاد
آپ کا ایک ہی فرزند میاں محمد بختاورنام تھا۔
وفات ۱۱۵۱ھ۔
مدفن
حضرت فتح خاتون کی قبربھڑی شریف درگاہِ رحمانیہ سے مشرقی جانب چبوترہ پرہے۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)