حضرت سلطان فتح محمد رحمتہ اللہ علیہ(دادا حضرت سلطان باہو)
سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے اجداد وادی سون سکیسر(تحصیل نو شہرہ ضلع خوشاب پنجاب۔پاکستان) کے گاؤں انگہ میں رہائش پذیر رہے اور آپ رحمتہ اللہ علیہ کے آباؤاجداد کے مزارات اور متعلقہ مقامات کے آثار اب تک انگہ اور اس کے گرد و نواح میں موجود ہیں۔ انگہ کے قبرستان میں سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے دادا حضرت سلطان فتح محمد رحمتہ اللہ علیہ کا مزار ہے۔ اس کے ساتھ ہی سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کی دادی محترمہ کا مزار مبارک بھی ہے۔ اس قبرستان سے ذرا آگے درمیان میں سڑک ہے اوراس سڑک کے ساتھ ہی پرانا قبرستان ہے جہاں پر آپ رحمتہ اللہ علیہ کے نانا کی تربت مبارک موجود ہے ۔
(مناقبِ سلطانی)