سید فضل شاہ سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
آپ لاہور کے رہنے والے تھے،ابتدائی عمرسے مذہب کا طرف لگاؤ زیادہ تھاا ور کسی ولی کامل کی تلاش میں رہتے تھے،ایک دن آپ موضع اٹاریبھارت کی مسجد میں نماز کےلیئے تشریف لےگئے تو وہاں پیر قلند ر شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ سے ملاقات ہوئی اور ان کے خیالات اور رجحا نات سے اس قدر متاثر ہوئے کہ ان سے بیعت کرلی اور ریا ضت و مجا ہد ہ میں مصروف ہوگئے۔
آپ کے پیرو مرشد قلندر شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ آپ کے ہاں ساندہ از مضافات لاہور میں تشریف لے جایا کرتے تھے جہاں آپ کا گھر تھا اور اکثر و بیشتر جاتے رہتے تھے،ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ آپ کے ہاں پیر قلندر شاہ رحمتہ اللہ علیہ اپنے پانچ چھ مریدوں کے ساتھ تشریف لائے تو آپ نے ان کی دعوت کا اہتمام کیا اور تقریباً پند رہ آدمیوں کا کھانا تیا ر کرلیا مگر جب آنجناب تشریف لائے تو آپ کے ساتھ بائیس آدمی تھے،آپ کو سخت فکر ہوئی، پیر نے ان کی حالت کو جانچ لیا اور فرمایا فضل شاہ جو کچھ پکایا ہے میرے پاس لے آؤ سید فضل شاہ فرماتے ہیں کہ حضور نے کھانا تقسیم کرنا شروع کیا سب نے خوب سیر ہوکر کھا یا مگر پھر بھی کافی آدمیوں کا کھانا بچ گیا۔
سید فضل شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے برادر خو د سید کرم شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ بھی اس رنگ میں رنگ ہوئے تھے،آپ بھی پیر قلندر شاہ رحمتہ اللہ علیہ سے فیض یافتہ تھے اور بیعت بھی اس سلسلہ میں کی،پیرو مرشد کا آپ کے خاندان پر خاصہ اثر تھااور یہی وجہ تھی کہ دونوں خا ندانوں میں ذاتی مراسم بہت زیادہ تھے،مزار اقدس آپ کا لاہور میں ہے،سن وفات معلوم نہیں ہوسکا۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)