حضرت غیب شاہ علیہ الرحمۃ
شاہ غیب مجذوب اور مستانہ وضع کے مالک تھے، ان کی یہ کرامت مشہور ہے کہ وہ اچانک لوگوں کے درمیان سے غائب ہوجاتے تھے ، اس لیے ان کو یہ لقب ملا تھا ، ان کا اصل نام سید جمال تھا، ان کے ایک بھائی شاہ کمال بھی پایہ کے بزرگ تھے ان کا مزار ٹھٹھہ کے ستھہ میں ہے۔
(تحفۃ الطاہرین ص ۱۱۸)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )