حافظ غلام نوررحمۃ اللہ علیہ والدِ گرامی حافظ ِ ملت رحمۃ اللہ علیہ
محترم حافظ نور صاحب رحمۃ اللہ علیہ احکامِ شرع کے پابند ،متَّبعِ سنت ،با عمل حافظاور عاشقِ قرآن تھے۔ اُٹھتے بیٹھتے،چلتے پھرتے قرآنِ مجید کی تلاوت زبان پر جاری رہتی حِفْظ ِ قرآن اس قدر مضبوط تھا کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ ”بڑے حافظ جى“کے لقب سے مشہورتھے ، بچوں کی عمر سات سال ہوتے ہی انہیں نماز کى تاکىدکرتے اور ان کامذہبی ذہن بناتے۔کوئی ملنے آتا تو خُوب مہمان نوازی کیا کرتے اگرمہمان نماز کا پابندہوتا تورات ٹھہرالیتے ورنہ صرف کھانا کھلاکررخصت کردیتے، جب حج و زیارت سے مُشرف ہوئےاور واپسی پر اَخراجات ختم ہوگئے تو کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلایا بلکہ محنت مزدوری کرکے اخراجات جمع کئےاور۹ ماہ بعد تشریف لائے۔ تقریباً سو سال عمر پاکر اس دارِفانی سے عالمِ جاودانی کی طرف کوچ کرگئے۔
آپ کى زوجہ حضور حافظِ ملت کی والدۂ محترمہرحمۃ اللہ علیہانمازروزے کی بڑى پابندی فرماتیں ۔ مسلمانوں کی خَیْرخواہی اورایثار کا ایسا جذبہ عطا ہواتھا کہ گھر میں غُربت ہونے کے باوجودپڑوسىوں کا بہت خیال رکھا کرتیں،اکثر اپنا کھانا اىک بىوہ پڑوسن کو کھلادىتىں اور خود بھوکی رہ جاتیں ۔