حافظ جان محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
حضرت حامد قاری سہروردی رحمتہ اللہ علیہ چونکہ لاولد تھے اس لیئے ان کی وفات کے بعد ان کے خلیفہ اور مرید حافظ محمد سہروردی اعلیٰ اور امام مسجد مقرر ہوئے،ان کو خانقاہ کی تولیت عہد خان بہادر نواب زکریا خان ناظم لاہور میں ملی۔
آپ محمد شاہ روشن اختر اور عالمگیر ثانی کے زمانہ میں لاہور کے ایک نہایت عالم اور فاضل بزرگ تھے،بقول مصنف،تحقیقات چشتی،آپ نواب زکریا خاں کے اتالیق تھے، آپ کا شاگرد نواب یحییٰ خان آپ کا بہت معتقد تھا،آپ کا مزار اندرون چار دیواری واقع ہے،نزدیک ہی دن کا درخت ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)