حافظ محمود سہروردی رحمتہ اللہ علیہ
آپ حضرت میاں محمد فاضل رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ اور حضرت محمد صالح سہروردی کے بعد درس میاں وڈا لاہور کے متو لی اور سجادہ نشین مقرر ہوئے، آپ نہایت متوکل بررگ تھے،آخری عمر میں لاہور سے اپنے آبائی علاقہ میں چلے گئے تھے۔
وفات:
۱۱۱۸ھ بمطابق ۱۷۰۶ بعہد ارو نگزیب عالمگیر ہوئی اور موضع لنگے علاقہ لالیاں میں مزار محمد فاضل سے ملحق احاطہ میں دفن ہوئے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)