حافظ محمد بخش صحاف رحمتہ اللہ علیہ
آپ کا زمانہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کا زمانہ تھا،آپ کا مکتبہ صحافیہ بہت مشہور تھا ،سکھوں کے عہد میں آپ نے تجارت کتب و صحافی کا ایک عظیم الشان کا رخانہ کھولا،آپ کو امیر افغانستا ن کی طرف سے ملک الصحاف کا خطاب ملا تھا،آپ کے کار خانہ کی تیا ر شدہ کتب ایران و خراسا ن تک برائے فروخت جاتی تھیں،قرآن مجید کی لکھا ئی اور چھپا ئی کا خاص انتظام تھا،وفات ۱۲۶۳ء ہے،مزار اندرون چار دیواری حضرت حامد قاری رحمتہ اللہ علیہ موجود ہے،آپ کے تین صاحبزادے تھے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)