قصبہ ریری کے باشندے تھے لیکن اکثر و بیشتر دہلی میں سیر کیا کرتے تھے اور سلطان سکندر لودھی پر عاشِق تھے کہتے ہیں کہ سلطان نے کئی مرتبہ آپ کو جیل خانہ میں قید کیا مگر دوسرے ہی دن آپ دہلی کے بازاروں میں گشت کرتے دکھائی دیتے۔
ایک دن سلطان اپنے شاہی محل میں بیٹھا ہوا تھا کہ آپ وہاں اچانک آموجود ہوئے اس پر سلطان نے کہا بغیر اجازت کے یہاں کیوں آئے، جواب دیا میں تم پر عاشِق ہوں تمہیں دیکھنے آیا ہوں، سلطان کے پاس انگیٹھی رکھی ہوئی تھی اس نے آپ کی گردن پکڑ کر اس میں رکھ دی کافی دیر تک اسی حالت میں رہے پھر جو سر اٹھا یا تو تمام لوگوں نے دیکھا کہ آپ کے چہرے اور گردن وغیرہ پر آگ کا کوئی اثر نہیں ہوا تھا۔
اے عِشق ترے صدقے جلنے سے چھوٹے سستے
جو آگ بجھا دے گی وہ آگ لگائی ہے
(حدائقِ بخشش)
اخبار الاخیار