حضرت شاہ حسن ولی کامل سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ کے حالات کی تحقیق کےلیئے بیشمار کتب سے استفا دہ کیا گیا مگر کہیں سے بھی مزید معلومات حاصل نہ ہوسکیں،صرف یہی پتہ ملا کہ آپ کی بیعت سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں تھی مگر اقامت گزین لاہور ہی میں تھے،بیشمار خلق خدانے اس ولی کا مل سے استفا دہ کیا،اس کے علاوہ یہ بھی پتہ نہ چل سکا کہ کس عہد میں آپ وارد لاہور ہوئے یا وصال فرمایا۔
مفتی غلام سرور لاہوری تحریر فرماتے ہیں کہ مکان نہایت متبرک اور پر فیض ہے،مزار پر انوار صحن مسجد بوہڑ والی اندرون موچی دروازہ واقع ہے،نیز مرجع خلائق ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)