حضرت ابنِ ابی حمامہ رضی اللہ عنہ
ابنِ ابی حمامہ رضی اللہ عنہ،بقول ابن مندہ ،وہ سلمی حجازی ہیں،انہوں نے باسنادہ موسیٰ بن محمدانصاری سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے یعقوب بن عتبہ سے،انہوں نے حارث بن ابوبکرسے،انہوں نے اپنے والد سےروایت کی،کہ ابن ابی حمامہ نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی،یارسول اللہ!میں نے اللہ تعالیٰ کی حمدمیں اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت میں کچھ اشعارکہےہیں،فرمایا،جوکچھ میرےبارےمیں لکھاہے،وہ تورہنے دو،ہاں جوکچھ اللہ کی ثنامیں کہاہےوہ سناؤ۔
ابونعیم نےان کانام ابن حماطتہ السلمی لکھاہے،انہوں نے حمادسے،انہوں نے محمدبن اسحاق سےاسی اسنادسےروایت کی ہے،جس سےابن مندہ نے روایت کیاہے،ابن حماطہ شاعرتھے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)