حضرت ابراہیم بن عیسیٰ اصفہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ اصفہان سے تعلق رکھتے تھے۔ حضرت شیخ معروف کرخی نے فیض صحبت حاصل کرتے متقدمین اور احباب کشف و کرامت میں ممتاز ہوتے۔ آپ فرمایا کرتے تھے ولی اللہ کی علامت یہ ہے کہ جو کوئی اس کے پاس دنیا کی کوئی چیز لے آئے اور یہ لے لے تو سمجھو کہ اس میں ولایت نہیں اگر رد کردے تو یہی اس کی ولایت کی علامت ہے۔
آپ دو سو اڑتالیس ۲۴۸ھ میں واصل بحق ہوئے۔ سفینۃ الاولیاء کے مصنف نے آپ کی وفات ۲۴۷ھ لکھی ہے۔
شیخ ابراہیم شاہ اصفہانی
طالب محبوب حق سالش بداں
ان خلیل حق حبیب با صفا
ہم بخواں محبوب قطب اولیا
سلطان زمن بقول داراشکوہ تاریخ وفات(۲۴۷ھ)
ولی پاک مقبول (۲۴۷ھ)
امجد حق نما(۲۴۷ھ)
(خزینۃ الاصفیاء)