میاں محمد ابراہیم سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
حضرت محمد ابراہیم سہروردی حضرت شیخ اسماعیل عرف میاں وڈا کے حقیقی بھائی اور فتح اللہ کھوکھر کے صاحبز ادے تھے، آپ حضرت میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ سے چھو ٹے تھے اور سلسلہ عالیہ سہروردیہ میں بیعت تھے،ساری عمر مجرد رہے اور تارک الدنیا رہے، مزار اقدس اندرون چار دیواری درس حضرت میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ لاہور میں ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)