حضرت جمال شاہ قادری چشتی
آپ صاحب کشف و کرامت بزرگ ہوئے ہیں، آپ کی قبر مبارک پر شاندار گنبد بنا ہوا ہے۔ محکمہ اوقاف حکومت سندھ کی تحویل میں ہے، تین اور قبور بھی ہیں لیکن کسی کے متعلق بھی معلومات فراہم نہ ہوسکیں ، ۲۵/۲۶/ذی الحجہ کو محکمہ اوقاف کی طرف سے ہر سال شاندار عرس منایا جاتا ہے۔
آپ کا مزار پرانوار مچھی میانی مارکیٹ کھارا در کراچی میں مرجع خلائق ہے۔
(دربار پر حاضری کے وقت یہ معلومات حاصل ہوئیں)
(تذکرہ اولیاءِ سندھ )