محمد جمال الدین صدیقی رحمتہ اللہ علیہ
آپ مولوی فیروز الدین صدیقی کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے،سن ولادت ۱۸۸۹ء ہے،والد گرامی کی وفات کے بعد آپ درگاہ حضرت حامد قاری سہروردی رحمتہ اللہ علیہ درگاہ حضرت شاہ عبدالمنان حضوری برقعہ پوشہال روڈ درگاہ حضرت کریم شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ اور درگاہ عبداللہ گیلانی المعروف خانقاہ پیر روڑاں والی کے متو لی تھے، اولیائے اللہ کے مزارت پر حاضری آپ کا مشغلہ تھا، آپ نے حضرت حامد قاری کےکچے احاطہ کوگرہ خاص سے پختہ کرایا، نیا کنواں کھد و ایا مزید برآں کوشش کرکے چار دیواری حضرت حامد قاری کے چاروں کونوں پر بجلی کے چا ر پول لگوائے ،حضرت کریم شاہ سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار اور تعویز کی مرمت کروائی، یہ مزار میاں معراج دین ممبر اسمبلی کی کوٹھی اور ویٹ میں روڈ کے مقام اتصال پر ہے،حضرت عبد المنا ن نقشبند ی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کا راستہ سڑک کی طرف کروایا اور فرش لگوایا چاہ پانی وائیاں والا کو بند کروا کر ہینڈ پمپ لگوایا، پیر روڑاں والانواب علی مردان خان کا مرشد کا مزار جس پر کسی زمانہ میں بہت عظیم الشان گنبد تھا اب قبر سطح زمین کے برابر تھی آپ نے ہی درست کروایا،نیز آپ حضرت حامد قاری کے عرس سے فارغ ہو کر شام کو یہاں بھنڈ راہ تقسیم کرانے کا اہتمام کرتے تھے، آپ بہت اچھے مصو ر تھے،آپ کی قبر بھی اند رون احاطہ حضرت حامد قاری رحمتہ اللہ علیہ واقع ہے۔
وفات ۱۴ جولائی ۱۹۶۵ء میں ہوئی،آپ کے بچوں کے نام یہ ہیں۱ضیاء الدین احمد صدیقی۲سعید الدین صدیقی
۳غیا ث الدین صدیقی۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)