دُختران حضرت شیخ عبدالرحمٰن پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہا
آپ کی چاربیٹیاں تھیں۔
آپ مریم زمان۔خدیجہ دوران۔رابعہ وقت تھیں۔تجرید وتفرید میں یگانہ تھیں۔حضرت پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی بڑی صاحبزادی تھیں۔طریقت میں انتساب بھی والدصاحب رحمتہ اللہ علیہ سے ہی تھا۔آپ نے نکاح نہیں کیا۔تمام عمریادِ حق میں گذاردی۔دنیااوراہلِ دنیاسے کوئی سروکارنہ تھا۔ریاضات ومجاہدات میں یکتاتھیں۔عورتوں میں آپ کا فیض ارشاد بہت تھا۔
قبولِ ہدیہ
منقول ہے کہ میاں شادی لوہارساکن کیلیانوالہ نے جو حضرت پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے مقبول یاروں میں سے تھے۔ایک بار آپ کو چاندی کے کنگن ہدیہ میں دیئے تھے۔ آپ نے قبول کئےاور ہاتھوں میں پہنے۱؎۔
وفات ۱۱۴۰ھ۔
مدفن
حضرت جواہر خاتون کا مزاردرگاہِ حضرت پاک صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے شرقی جانب چبوترہ پرہے۔
۱؎تذکرہ نوشاہیہ شرافت۔
(سریف التواریخ جلد نمبر ۲)