آپ کے اور خلیفہ آپ کے فرزند کلاں حضرت خواجہ عبدالقادر ہیں۔ جنکا مزار حضرت سید محمود کے روضہ کے متصل ہے آپ کے دیگر فرزند خواجہ ابراہیم ہیں جو آپکے روضہ کے اندر بائیں جانب دفن ہیں۔ آپ کے اور فرزند حضرت خواجہ شبلی ہیں جو حضرت اقدس کے روضہ میں دائیں جانب دفن ہیں۔ آپ کے اور فرزند خواجہ کریم الدین ہیں جو اپنے بڑے بھائی خواجہ عبدالقادر کے مزار کے متصل دفن ہیں۔ آپکے اور فرزند حضرت خواجہ عبدالوحد ہیں حضرت شیخ کے روضہ سے باہر دروازہ کے پاس دفن ہیں۔
(اقتباس الانوار)