2015-10-20
علمائے اسلام
متفرق
2253
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1169 | | |
یوم وصال | 1243 | محرم الحرام | 09 |
حضرت خواجہ گل محمد احمد پوری چشتی رحمۃ اللہ علیہ
اسمِ گرامی: حضرت خواجہ گل محمد احمد پوری چشتی رحمۃ اللہ علیہ ۔آپ علیہ الرحمہ کا سلسلہ نسب چند واسطوں کے ساتھ حضرت معروف کرخی رحمۃ اللہ علیہ سے ملتا ہے۔
تاریخ ومقامِ ولادت: خواجہ گل محمد رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 1169 ھ میں بمقام اوچ شریف، صوبہ پنجاب،پاکستان میں ہوئی۔
تحصیلِ علم: دینی علم آپ نے دیگر علماء کے علاوہ صاحبِ تحفہ غوثیہ حضرت غوث بخش رحمۃ اللہ علیہ سے بھی حاصل کیا۔
خلافت وبیعت: حضرت خواجہ گل محمد رحمۃ اللہ علیہ خواجہ قاضی محمد عاقل رحمۃ اللہ علیہ کے مرید وخلیفہ مجاز تھے۔
سیرت وخصائص: حضرت خواجہ گل محمد رحمۃ اللہ بہاولپور میں چشتیہ،نظامیہ،فخریہ سلسلے کے بڑے جلیل القدر بزرگ گزرے ہیں۔اولیائے کرام میں شامل ہونے کی وجہ سے آپ کو شہرتِ دوام حاصل ہوئی۔علمی گھرانے کے چشم وچراغ تھے۔آپ نے خانقاہ قائم کرکے لوگوں کا جسمانی وروحانی علاج کرنے لگے۔اور دینی درسہ کے قیام کے بعد عوام میں حصولِ علم کا شعور بیدار کیا اور کئی لوگ آپ کے مدرسے میں داخل ہوکر علمائے ربانیین میں سے ہوئے۔ آپ نے اسلام اور اہلِ اسلام کی خدمت کرنے میں کوئی کمی،کوئی قصر نہیں چھوڑی۔ آپ کے آستانے میں لنگر کابھی اہتمام کیا جاتا جس سے ہر آنے والا مستفیض ہوتا۔آپ کے مجلس میں بیٹھنے والا دنیا کے تمام تفکرات سے خالی ہوجاتا، دنیا سے منہ موڑکر آخرت کی طرف توجہ دیتا، دنیا کو معمولی تصور کرکے اس کے تمام خواہشات سے بےرغبت ہوکر آخرت کی ابدی خواہشات و نعمتوں کو اپنی توجہ کا مرکز بناتا۔
وصال: آپ کا وصال 9 محرم الحرام 1243 ھ/بمطابق اگست 1827 ء میں ہوا۔ مزار شریف احمد پور شرقیہ میں مرجعِ خلائق ہے۔
ماخذ ومراجع: تذکرہ اولیائے پاکستان