شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید نصیر الدین محمود چراغ دہلوی
شیخ الاسلام حضرت خواجہ سید نصیر الدین محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید نصیرالد ین محمود۔لقب: چراغ دہلی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت خواجہ سیدنصیر الدین چراغ دہلی بن سید یحیٰ بن سید عبداللطیف یزدی۔علیہم الرحمہ۔آپ کاخاندانی تعلق حسنی ساداتِ کرام سے ہے۔آپ کےجد امجد خراسان سے لاہورتشریف لائے،اور پھر لاہور سےہجرت کرکےاودھ مستقل سکونت اختیار کرلی۔(خزینۃ الاصفیاء:219) چراغ دہلی کی وجہ تسمیہ:لقب &rsquo...