آپ چشتی بزرگان برصغیر میں سے تھے۔ حضرت خواجہ شیخ فریدالدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے خواہرزادے تھے، آپ کے والد گرامی کا نام شیخ بدرالدین اسحاق بخاری رحمۃ اللہ علیہ تھا اگرچہ آپ اپنے ولاد سے بھی بیعت تھے۔ مگر آپ کو حضرت شیخ المشائخ سے بڑا فیض ملا تھا آپ نے حضرت خواجہ نظام الدین محبوب الٰہی دہلوی کے ملفوظات پر ایک کتاب انوار المجالس لکھی جو بہت مشہو رہوئی، آپ کو علوم ظاہری و باطنی کے ساتھ ساتھ علوم موسیقی میں بھی کامل مہارت تھی، آپ کا وصال ۷۳۴ھ کو ہوا۔
رفت چوں از جہاں بخلد بریں
شیخ اسعد امام عارف دہر
رحلتش معتبر حبیب نجواں
ہم محمد امام عارف دہر
۷۳۴ھ