حضرت خواجہ یحییٰ مدنی چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ شیخ اعظم چشتی قدس سرہ کے مرید اور خلیفہ تھے ظاہری اور باطنی علوم حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں حضرت شیخ اعظم قدس سرہ کے مرید ہوئے وہاں ہی طالبان حق کو بیعت کر کے مقاصد اعلیٰ تک پہنچا دیتے آپ کے بے شمار مرید اہل کمال میں شمار ہوتے تھے۔
آپ ستائیس ماہ صفر ۱۱۴۱ھ میں فوت ہوئے آپ کا مزار مدینہ طیبہ میں ہے آپ ایک سو تنتیس سال کی عمر میں فوت ہوئے تھے۔
باز یحییٰ زندہ دل شب زندہ دار
گشت چوں زندہ بجنات النعیم
کن رقم عاشق سخی تاریخ او
نیز یحییٰ جنتی مستقیم
۱۱۴۱ھ