آپ شیخ فریدالدین کے چھوٹے بیٹے تھے، جود و سخاوت میں بہت مشہور تھے، اور روحانی کمالات میں ماہر تھے اور اہل ملامت کے راستہ پر چل پڑے تھے (یعنی) جو معاملہ ان کا ظاہر میں تھا اللہ سے تعلق اس کے خلاف تھا (غالباً مطلب یہ ہے کہ بسا اوقات بظاہر لوگ انہیں خلاف شرع افعال کا مرتکب پاکر ملامت کرتے لیکن اللہ تعالیٰ سے ان کا تعلق صحیح تھا، سیرالاولیاء میں لکھا ہے کہ آپ ایک بار امروہہ کے راستے جا رہے تھے کہ وہاں سے مردانِ غیب نے آپ کو اٹھالیا۔
اخبار الاخیار