فریدالدین مسعود گنج شکر
قطب العالم حضرت فریدالدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی: مسعود۔لقب: فرید،گنج شکر،قطب العالم،زہدالانبیاء۔والد کااسمِ گرامی:شیخ جمال الدین سلیمان ہے۔ آپ کاسلسلہ نسب کئی واسطوں سے حضرت فاروقِ اعظم سے جاکر ملتا ہے۔"سیرالمصنفین" کے مطابق آپ کے والدِ گرامی سلطان محمود غزنوی کے کے بھانجے تھے۔(بہارِ چشت:87) تاریخ ِولادت: آپ کی والادت باسعادت 574ھ ، بمطابق 1179ء کو موضع کوتوال(موجودہ نام کوٹھے والا) ضلع ملتان میں ہوئی۔ تحصیلِ عل...