حضرت خواجہ پیر محمد اعظم شاہ جمالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
انجمن ضیائے طیبہ کے دفتر آمد:
خانقاہِ سندیلہ شریف (ڈیرہ غازی خاں، پاکستان) کی عظیم روحانی شخصیت حضرت خواجہ فیض محمد شاہ جمالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے شہزادے اورحضرت خواجہ غلام یاسین شاہ جمالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے برادرِ اصغر حضرت خواجہ پیر محمد اعظم شاہ جمالی دَامَتْ بَرَکَاتُھُمُ الْعَالِیَۃ پیر کے دن، 11؍ ذُو القعدہ 1437ھ مطابق 15؍ اگست 2016ء کو دوپہر کے وقت، انجمن ضیائے طیبہ کے دفتر تشریف لائے، جہاں ضیائے طیبہ کے سرپرست مفتی محمد اکرام المحسن فیضی صاحب اور نگرانِ اعلیٰ سیّد محمد مبشر قادری صاحب سمیت دیگر حضرات نے اُن کا پُر تپاک استقبال کیا۔
وصال پر ملال:
جگر گوشۂ شاہجمالی کریم پیرِ طریقت رہبر ِشریعت قدوة السالكين زبدة العارفين استاذالعلماء سیدی وسندی حضرت علامہ خواجہ پیر محمد اعظم شاہجمالی رَحْمَةُ اللهِ تَعَالیٰ عَلَيْه بروز منگل 27 دسمبر2016 بمطابق 27 ربیع الاول 1438ہجری رضائے الہی سے وصال فرما گئے۔