حضرت لعل شاہ ہمدانی علیہ الرحمۃ
آپ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار شریف سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے عقب میں ہے آپ شریف شاہ ہمدانی دندا شاہ بہاول کے فرزند ہیں ۔ سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر ایک دفعہ آئے سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ نے مہربانی فرمائی تو وہیں کے ہو کر رہ گئے ۔ساری زندگی مزار شریف پر ہی گزار دی وہیں محبوب کے قدموں میں1328ھ کو جان دی اور وہیں دفن ہوئے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں سلطان الفقر سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے فرما یا تھا کہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ نے لعل شاہ ہمدانی رحمتہ اللہ علیہ سے فرمایا تھا""تو میرا معشوق ہے میں زندگی بھر مزار سے تجھے دیکھتا رہوں گا اور مرنے کے بعد قبر بھی اپنے پاس بنواؤں گا اور قبر میں بھی تا قیامت تجھے دیکھتا رہوں گا۔""
(مناقبِ سلطانی)