سندھ کے نامور عالم دین ، مصنف کتب کثیرہ حضرت علامہ مخدوم عبداللہ مندھر و ضلع بدین کے گوٹھ ماندر مٰں تولد ہوئے۔ دوسری روایت کے مطابق مخدوم عبداللہ تحصیل کچھ کے گوٹھ ’’نرے‘‘ کے باسی تھے اور تعلیم حاصل کرنے سندھ آئے تھے۔ آپ کی ولادت کے متعلق دو تاریخیں ۱۱۴۵ھ/۱۷۳۲ء یا ۱۱۵۰ھ/۱۷۳۷ء اندازے کے مطابق بتائی جاتی ہے۔
تعلیم و تربیت:
ان دنوں ٹھٹھہ (سندھ) میں بارہویں صدی کے مجدد ، امام اہلسنت، حضرت علامہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی قدس سرہ الاقدس کی عظیم دینی درسگاہ ’’جامعہ ہاشمیہ‘‘ شہر ت و مقبولیت کی معراج کو پہنچ چکی تھی۔ مخدوم عبداللہ نے اسی درسگاہ سے تعلیم و تربیت پائی۔ حضرت مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی سے عقلی و نقلی علوم میں تکمیل پاکر فارغ التحصیل ہوئے۔ اس کے بعد دورہ حدیث پڑھا اور تصنیف و تالیف کا شوق بھی ہیں سے پایا۔
درس و تدریس:
مخدوم عبداللہ صاحب الرائے فقیہ، ذہین و قوی الحافظہ عالم تھے ہوسکتا ہے کہ دوران تعلیم مبتدی طلباء کو درس دیا ہو لیکن باقاعدگی سے درس بعد فراغت اپنے گوتھ ’’ماندر‘‘ (ضلع بدین) میں شروع کیا۔ اس
(انوارِ علماءِ اہلسنت سندھ)