حضرت میر عبد الجلیل بن میر عبد الواحد بلگرامی
حضرت میر عبد الجلیل بن میر عبد الواحد بلگرامی علیہ الرحمۃ میر عبد الواحد نے دو شادیاں کیں۔ جن سے چار صاحب زادگان اور تین صاحبزادیاں پیدا ہوئیں پہلی زوجہ محترمہ سے میر عبد الجلیل اور ایک صاحبزادی اور دوسری حرم سے تین لڑکے اور دو لڑکیاں پیدا ہوئیں۔ پہلی زوجہ محترمہ کے بطن سے پیدا ہونے والے میر عبد الجلیل کو میں نے دیکھا ہے۔ میر عبد الجلیل کی ولادت اول وقت ظہر میں پنج شنبہ کے دن ۲۰/رجب ۹۷۲ھ کو ہوئی۔ ...