حضرت میر محمد بن احمد کشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ حضرت شیخ یعقوب صوفی کے مرید اور خلیفہ تھے آپ کی وفات کے بعد مسند ارشاد پر بیٹھے ترک و تجرید اور تفرید میں یگانۂ روزگار تھے۔ توکل میں فرد زمانہ تھے۔ سارا سال گرمی اور سردی میں ایک ہی کپڑے میں وقت گزار دیتے والی بکہلی کے کہنے پر آپ کشمیر سے بکہلی تشریف لے گئے اور قیام فرما ہوئے۔
اس جامع کمالات کی وفات صاحب تذکرہ القدمانے چہارم محرم الحرام ۱۰۱۱ھ لکھی ہے۔ مگر تواریخ اعظمیٰ کے مولّف نے ۱۰۱۵ھ لکھی ہے۔
چوں محمد میر شیر دوجہاں
صاحب فضل است تاریخش دگر
۱۰۱۱ھ
رفت از دنیا بفردوس بریں
متقی مہدی محمد میر دین
۱۰۱۵ھ
(خذینۃ الاصفیاء)