حضرت میر سید عبداللہ حسینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
میر سید عبداللہ حسینی: اصیل الدین لقب تھا،علم تفسیر و فقہ انشاء اور تالیف میں اپنا نظیر نہ رکھتے تھے،زبان گوہر فشاں آپ کی مفسر حقائق صحف آسمانی تھی اور باطن خجۃ آثار آپ کا مصدر انوار ربانی تھا،خاقان سعید کے عہد میں آپ نے شیراز سے ہجرت کر کے ہرات میں سکونت اختیار کی،ہفتہ میں ایک دفعہ مدرسہ گوہر شاد آغا میں وعظ و نصائح خلق اللہ میں مشغول ہوتے اور ماہ ربیع الاول میں آنحضرتﷺکے سنن و سیر کے بیان میں مواظبت کر کے طوائف انام کو محظوظ و مسرور کرتے۔سیر مین کتاب درد الدرر اور رسالہ مزارات ہرات اور معراج الاعمال تصنیف فرمائے اور ۱۷؍ربیع الاول ۸۰۳ھ میں وفات پائی۔تاریخ وفات آپ کی شہنشاہ عالم ہے۔
(حدائق الحنفیہ)