میاں محمد صالح سہروردی لاہوری رحمتہ اللہ علیہ
آپ نے حضرت محمد فاضل لنگا موضع لنگے تحصیل لالیاں چنیو ٹ سے خلافت اور ارادت حاصل کی، آپ میاں شاہ نواز برادر میاں سرفراز خاں جد کلاں میاں وڈا صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے ہیں، میاں احمد دین سجادہ نشین آپ کی اولاد میں سے تھے۔
لاہور میں آمد
جب آپ کو معلوم ہوا کہ لاہور میں حضرت میاں محمد اسماعیل سہروردی المعروف حضرت میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ تبلیغ و ارشاد میں مشغول ہیں تو آپ اس شوق و ذوق میں لاہور تشریف لے آئے،جس روز آپ لاہور پہنچے اس روز حضرت میاں وڈا صاحب رحمتہ اللہ علیہ بہت قرار اور بے چین رہے جیسے کسی کا انتظار ہوتا ہے، بار بار مسجد سے باہر تشریف لاتے اور پھر اندر چلے جاتے، جب آپ مسجد تیل واڑہ موجودہ درس میاں وڈا میں پہنچے تو آپ کی بے چنیی ختم ہوئی، نہایت اشتیاق سے ملے اور آپ کے ساتھ ہی رہائش اختیار کی ،بعد ازاں حضرت میاں صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے آپ کی شادی لاہور میں ایک مرید کی صاحبزا دی سے کردی لیکن جلد ہی وہ عورت وفات پاگئی، میاں صاحب نے آپ کی دوسری شادی کروا دی جس سے اولادنہ ہوئی، پھر حضرت میاں وڈا صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے آپ کی تیسری شادی کرادی جس سے اللہ تعالیٰ نے اولاد عطا فرمائی جو لاہور میں موجود ہے، حضرت میاں صاحب کی وفات کے بعد آپ سجا دہ نشین مقر ر ہوئے اور پچپن سال تک کلام پاک کی تعلیم و تدریس میں مشغول رہے اور اس عظیم الشان قرآنی درس کو قائم و دائم رکھا، بالا ٓخر ۱۱۱۰ھ بمطابق ۱۶۹۸ء میں بعہد محی الدین عالمگیر لاہور میں وفات پائی۔
مزار اقدس آپ کا درس میاں وڈا رحمتہ اللہ علیہ کی چار دیواری کے اندر واقع ہے،یعنی میاں وڈا صاحب کے چبو ترے پر چار قبریں۱مزار حضرت میاں وڈا سہروردی رحمتہ اللہ علیہ۲ میاں جان محمد سہروردی رحمتہ اللہ علیہ۳حضرت نور محمدصاحب رحمتہ اللہ علیہ۴مزار میاں محمد صالح سہروردی میں سے ایک ہے۔
(لاہور کے اولیائے سہروردیہ)