2015-11-24
علمائے اسلام
متفرق
1042
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 0869 | | |
یوم وصال | 0970 | صفر المظفر | 15 |
حضرت میاں قاضی خان ظفر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ شیخ حسن طاہر کے مرید بھی تھے اور خلیفہ بھی بڑے زاہد۔ عابد اور صاحب استقامت و کرامت بزرگ تھے فرمایا کرتے تھے میں نے تیس سال جہاد کیا اور اس نفس آمارہ سے لڑتا رہا مجھے محسوس ہوا ہے کہ یہ نفس پلید انسان کو کن کن داؤ و پیچ سے مغلوب کرتا رہتا ہے۔
نصیر الدین ہمایوں بادشاہ نے کئی بار کوشش کی کہ آپ نذرانہ قبول فرمالیں مگر ہر بار انکار فرما دیا کرتے تھے ایک بادشاہی مرتبت کے بادشاہ نے کہلا بھیجا آپ جو شہریا جاگیر اپنے نام پر لکھ دیں وہ آپ کے لیے ہوگی مگر آپ نے فرمایا مجھے یہ چیزیں درکار نہیں ہیں ہم نے اپنے پیر و مرشد سے وعدہ کیا ہے کہ جو کچھ مانگیں گے اپنے خدا سے مانگیں گے ہمایوں نے کہا اچھا یہ چیزیں اپنے بیٹوں کے لیے لے لیں آپ نے فرمایا وہ بالغ ہیں انہیں اختیار ہے اپنے لیے کیا چیز حاصل کریں آخر کار یہ فرمان آپ کے بڑے بیٹے عبداللہ کی خدمت میں پیش کیا گیا انہوں نے بھی معذرت کردی۔
قاضی خان پندرہ ماہ صفر ۹۷۰ھ کو فوت ہوئے۔
از قضائے قاضیٔ ہر دوسرا
کرد قاضی خان چو در جنت مکان
سال وصلش قاضی مہدی بگو
۹۷۰ھ
قاضی ہندیست قاضی جہاں
۹۷۰ھ