بنت امر القیس الکلابیہ معلوم نہیں اِن کے بطن سے کون اولاد ہوئی۔
محمد اصغر کی والدہ امّ ولد تھی۔ غرضکہ آپ کی بیبیوں اور سراری میں صرف دس امّہات الا و لاد تھیں، اور آپ کی وفات کے وقت آپ کی چار بیبیاں حضرت امامہ رضی اللہ عنہا حضرت اسماء رضی اللہ عنہا حضرت امّ البنین رضی اللہ عنہا حضرت لیلیٰ رضی اللہ عنہا موجود تھیں۔ [۱][۱۔ مسالک السّالکین جلد اوّل ص ۱۸۲]
(شریف التواریخ)