علاقہ گجرات کے مشہور شہر بہڑچ میں رہا کرتے تھے اللہ کے خاص بندوں میں سے تھے خیرالناس من ینفع الناس ترجمہ: (بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے) آپ پر صادق تھا۔
عوام الناس کی ضرورت کی ہر چیز مثلاً روپیہ پیسہ کپڑے غذائیں دوائیں کتابیں، اسباب و سامان اور آلات وغیرہ سب اپنے گھر میں جمع کرکے رکھتے تھے آپ کا بہترین کارنامہ یہ تھا کہ جس کو جس چیز کی ضرورت ہوتی دے دیا کرتے تھے، اس کے ساتھ آپ زبردست عالم، عامل متقی اور شریعت کے پیرو تھے۔
سیدی شیخ عبدالوہاب فرماتے تھے کہ بحالت خواب میں نے ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللہ! اس زمانے میں سب سے اچھا کون شخص ہے تو جواب مرحمت فرمایا، میاں غیاث پھر تمہارے شیخ علی متقی اور پھر محمد طاہر اس زمانہ کے بہترین آدمی ہیں اللہ تعالیٰ ان سب پر رحمتیں نازل کرے۔
اخبار الاخیار