حضرت مولانا عبید اللہ مکی ابن حضرت مولانا شیخ عبد الکریم مکی، کبار علماء حرمین شریفین سے اخذ علوم کیا، تصوف کی کتابیں اعلیٰ حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ معین الحق فضل رسول بد ایونیقدس سرہٗ سے پڑھیں، اپنے زمانہ کے جلیل القدر عالم اور استاذ الاساتذہ تھے علم نواز روساء بمبئی و مہر وفتویٰ تھے، پیر ومرشد کی محبت والفت میں شیدا تھے، خود کو بد ایونی تحریر فرماتے، ہر سال حج کےلیے تشریف لےجاتے، مولانا سید شاہ غلام حسین جونا گڈھی آپ کے مشہور خلیفہ تھے، اور نامور ہزاروی فاضل جلیل حضرت علامہ محمد عمر الدین قادری ہزاروی آپ کے شاگرد رشید تھے۔
(اکمل التاریخ حصہ دوم)