2016-01-12
علمائے اسلام
متفرق
2463
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1264 | ذوالقعدہ | |
یوم وصال | 1304 | ربيع الأول | 19 |
حضرت مولانا عبد الحیٔ فرنگی محلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
ابو الحسنات کُنّیت، بمقام باندہ ذوقعدہ ۱۲۶۴ھ میں ولادت ہوئی، گیارہ برس کی عمر میں حافظ قرآن پاک اور سترہ۱۷برس میں علوم متعارفہ کی ولاد بزرگوار مولانا عبد الحلیم قدس سرہٗ سےتحصیل کر کے فارغہوئے دو بار حرمین معظمین کی حاضری وزیارت سے شاد کام ہوئے، پہلی مرتبہ ۱۲۷۹ھ میں اور دوسری بار ۱۲۹۶ھ میں، آپ کو شیخ الاسلام سیداحمد وحلان مکی قدس سرہٗ سے سند حدیث حاصل تھی، ایک عالم آپ کے فیجان علم سے مستفید ہوا، درجنوں وفنون کی کتابیں تصنیف کیں، نواب صدیق حسن بھوپالی کی غیر مقلدیت کی تردیدی میں رسالے تصنیف کیے، ۳۸برس کی مختصر عمر میں کاہائے نمایاں انجام دیئے۔
حضرت مولانا شاہ محمد حسین الہ آبادی، حضرت مولانا سید عین القضاۃ لکھنوی وغیرہ جیسے بڑے بڑے نامور علماء آپ کے شاگردوں میں سے تھے۔۔۔ ۱۹؍ربیع الاول ۱۳۰۴ھ بروز شنبہ آپ کا وصال ہوا، قبر باغ مولانا انوار میں پختہ بنی ہوئی ہے،۔۔۔ راقم حالات نے ۹؍ربیع الثانی ۱۳۹۰ھ موافق ۱۳؍جون ۱۹۷۰ھ بروز شنبہ ۱۲؍بج کر پانچ منٹ پر آپ کے مرقد پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کا شرف حاصل کیا یہ مصرعۂ تاریخ رحلت ہے ؎‘‘شد فرنگی محل زعلم تہی’’ ۱۳۰۴ھ