حضرت مولانا عبدالقادر بن فضل اللہ ۱۲۵۱ھ میں حیدر آباد میں پیدا ہوئے اعلیٰ حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ معین الحق، فضل رسول حضرت مولانا شاہ محمد زماں صاحب شاہجہانپوری وغیرہ سے علوم و فنون پڑھا، بعدہٗ حج وزیارت سےمشرف ہوئے، علمائے ھرمین سے سندیں حاصل کیں، فقہ واصول میں مہارت تامہ رکھتے تھے، تدریس کے ساتھتصنیف کا بھی ذوق تھا، سوط الرحمٰن علی ظھر الشیطان، نور الایمان وغیرہ آپ کی تصانیف ہیں ذی الحجہ ۱۳۳۹ھ میں حیدر آباد میں فوت ہوئے۔