فیض فیض پور علاقہ پوکھریرا،ضلع مظفر پور کے ساکن،مدرسہ منظر اسلام بریلی میں حضرت مولانا رحم الٰہی مظفر نگرمی،مولانا نور الحسین فاروقی رام پوری وغیرہ سے درسیات پڑھی،۴۵سال سے مدرسہ منظر اسلام میں درس دیتے ہیں،درمیان میں ایک سال کے لیے مظفر پور کے مدرسہ انوار العلوم علیمیہ میںصدر مدرس رہے،بعدہ حضرت مولانا جیلانی میں قدس سرہٗ کے اصرار پر منظر اسلام میں واپس آگئے تقریباً بیس برس سے حدیث و تفسیر کی کتابوں کا درس دیتے ہیں،تعویذ نویسی کا کام بھی خوب کرتے ہیں حضرت مولانا حماد رضا بریلوی علیہ الرحمۃ کے مرید و خلیفہ ہیں،پختہ مشق،صاحب درس علماء میں آپ کاشمار ہے، سادہ وضع،پرانی روایات کے نمونہ ہیں۔